Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ائیر فورس نے صحافی کی گرفتاری کے لئے جہاز کو اتار لیا

یورپی ملک یونان سے لتھوانیا جانے والی ریان ائیر کی پرواز کو...
شائع 24 مئ 2021 08:54am

یورپی ملک یونان سے لتھوانیا جانے والی ریان ائیر کی پرواز کو بیلاروس ائیر فورس نے ایک صحافی کی گرفتاری کیلئے زبردستی دارالحکومت سے منسک ائیرپورٹ پر اتار لیا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ریان ائیر کی پرواز ایف آر 4974 نے مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 7 بجے یونان کے ایتھنز ائیرپورٹ سے لتھوانیا کے دارالحکومت ویلینیئس کیلئے ٹیک آف کیا۔

طیارہ معمول کے مطابق پرواز کرتے ہوئے سوا دو گھنٹے بعد بیلاروس کی حدود میں داخل ہوا تو بیلاروس ائیر فورس کے طیاروں نے اسے گھیرے میں لے لیا۔

بیلاروس ائیرفورس نے طیارے کو دارالحکومت منسک انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اتار لیا۔

ذرائع کے مطابق بیلاروس کے مشہور حکومت مخالف صحافی رومن پروٹاسویچ اس پرواز میں سفر کر رہے تھے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق منسک ائیرپورٹ اترنے کے بعد بوئنگ 737 طیارے کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گھیرے میں لے لیا جنہوں نے طیارے میں داخل ہوکر صحافی رومن پروٹاسویچ کو شناخت کے بعد گرفتار کرلیا۔

ایوی ایشن کے ماہرین بیلاروس کے ڈکٹیٹر لوکاشینکو کے حکم پر بیلاروس ائیر فورس کی جانب سے ریان ائیر کے طیارے کو زبردستی اتارنے اور دیگر مسافروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے پر کافی تنقید کر رہے ہیں۔

Belarus