Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

'بلوچستان میں نوکنڈی تا ماش خیل 103 کلومیٹر شاہراہ پر کام شروع کردیا گیا ہے'

چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے...
شائع 23 مئ 2021 09:17pm

چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ مغربی روٹ کی شاہرات پر کام جاری ہے، ان کی تکمیل سے ایران تک رسائی آسان ہو جائے گی۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں نوکنڈی تا ماش خیل 103 کلومیٹرشاہراہ پرکام شروع کردیا گیاہے۔ماش خیل سے پنجگور 200 کلومیٹر شاہراہ کا تفصیلی ڈیزائن تیار کیا جارہا ہے۔

انہوں نےکہا سی پیک کے مغربی روٹ پر این 40 کو این 85 اور ایم 8 سے منسلک کیا جاسکے گا۔چاغی تا نوکنڈی سیکٹر گوادرسے منسلک ہونے سے پورا ریجن آپس میں منسلک ہوجائے گا۔ ان شاہراہوں کی تعمیر سے ایران تک رسائی مزید آسان ہوجائے گی۔

Asim Saleem Bajwa