Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

'لاک ڈاؤن، ماسک پہننے پر سختی کے نتیجے میں کورونا کیسز میں نمایاں کمی آئی'

وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد نے دعویٰ کیا ہے کہ جتنے لوگ کورونا...
شائع 23 مئ 2021 08:57pm

وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد نے دعویٰ کیا ہے کہ جتنے لوگ کورونا وائرس کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہو رہے ہیں، اس سے کہیں زیادہ صحتیاب ہوکر گھروں کو جا رہے ہیں۔ مثبت کیسز میں کمی ہوئی ہے اور گزشتہ روز شرح 4.4 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

راولپنڈی میں میڈیا بریفنگ کےدوران یاسمین راشدنےبتایا کہ لاک ڈاؤن اور ماسک پہننے پر سختی سے عمل کے نتیجے میں کورونا کے کیسز میں نمایاں کمی آئی ہے، پہلی مرتبہ ایک ہزار کیسز سے کم کیسز رپورٹ ہوئے۔

وزیرصحت نےبتایا کہ ایسے اضلاع جہاں کوروناوائرس کےکیسز کی شرح 8 فیصد سے زیادہ ہے،ان میں راجن پور، لیہ، اوکاڑہ،پاکپتن، ساہیوال، مظفر گڑھ، وہاڑی، خانیوال،چکوال،گجرات، ننکانہ صاحب، خوشاب، رحیم یار خان، لودھراں شامل ہیں۔دیگر تمام اضلاع میں کورونا کی شرح کم ہے، ان اور آؤٹ ڈور تقریبات پر پابندی ہے جبکہ ہفتے اور اتوار کو لاک ڈاؤن ہے،8 بجے کے بعد تمام کمرشل سرگرمیوں پر پابندی ہے۔

انکاکہنا تھا کہ پنجاب میں سیاحتی مراکز مکمل ایس او پیز پر عملدرآمد کے ساتھ 24 مئی سے کھول دیے جائیں گے۔ ریلوے 70 فیصد گنجائش پر چلائی جارہی ہے، اسپورٹس پر مکمل پابندی اور انڈور گیمز بھی بند ہیں۔

Health Minister Punjab

Dr. Yasmeen Rashid

covid