Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

'وزیراعظم نے عوام سے کیے معاشی وعدے پورے کیے'

وزیرمملکت اطلاعات فرخ حبیب کہتے ہیں وزیراعظم نےعوام سے کیے...
اپ ڈیٹ 23 مئ 2021 07:53pm

وزیرمملکت اطلاعات فرخ حبیب کہتے ہیں وزیراعظم نےعوام سے کیے معاشی وعدے پورے کیے۔زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر23ارب ڈالرزکی سطح پرپہنچ چکے ہیں۔ن لیگ کےدورمیں مصنوعی طریقے سےملکی معیشت چلائی گئی۔ بوکھلاہٹ کاشکارٹولےکوجھوٹ بولنےکی عادت پڑگئی ہے۔

وزیرمملکت اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ وزیراعظم نے عوام سے کیے معاشی وعدے پورے کیے۔زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر23ارب ڈالرزکی سطح پرپہنچ چکےہیں۔

انہوں نےکہااوورسیزپاکستانیوں کویقین ہےکہ عمران خان جائیدادنہیں بنارہے ۔بڑےپیمانے کی صنعتیں9فیصد کی شرح سےترقی کررہی ہیں ۔چاول کی پیدوار میں 13 اضافہ ہوا ہے ۔مکئی7فیصداورگندم کی پیدوارمیں 8.1فیصد اضافہ ہوا۔

وزیرمملکت اطلاعات نے کہا کہ ن لیگ کےدورمیں مصنوعی طریقے سےملکی معیشت چلائی گئی۔ن لیگ دور میں فی کس آمدنی1498ڈالر تھی۔

فرخ حبیب نے کہا کہ بوکھلاہٹ کاشکارٹولےکوجھوٹ بولنےکی عادت پڑگئی ہے۔یہ لوگ فتوے نہ بانٹیں،اپنے پاس ہی رکھیں۔

Farrukh Habib

State Minister