Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

'احتساب کے معاملات پر کوئی بھی دباؤ قبول نہیں کیا جائےگا'

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کور کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا۔...
اپ ڈیٹ 23 مئ 2021 07:29pm

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کور کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق جہانگیرترین گروپ کیساتھ بات چیت اوراحتساب پر تبادلہ خیال ہوا تو وزیراعظم نے واضح کی کیا کہ احتساب کے معاملات پر کوئی بھی دباؤ قبول نہیں کیا جائےگا۔

اجلاس میں گروتھ 4 فیصد تک آنے،ترسیلات زر اورزرمبادلہ کے ذخائربڑھنے پربریفنگ دی گئی۔

کورکمیٹی نے وزیراعظم کی قیادت اورمعاشی پالیسیوں پراعتماد کا اظہارکیا۔

کور کمیٹی کا کہنا تھا کہ معاشی اہداف میں کامیابیوں کوعوام میں اجاگر کیا جائے۔آزادکشمیر کے انتخابات میں امیدواروں کاانتخاب میرٹ پر ہوگا۔

وزیراعظم نےکورکمیٹی کوبلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کرنےکی ہدایت کرتےہوئےکہاکہ بلدیاتی الیکشن کےلئے ہرسطح کے کارکنوں کو متحرک کیا جائے۔

pm imran khan