Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حملے میں تباہ میڈیا بلڈنگ کے مالک کا اسرائیل کے خلاف بڑا قدم

مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فضائیہ کے حملے میں تباہ ہونے والی...
شائع 23 مئ 2021 12:29pm

مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فضائیہ کے حملے میں تباہ ہونے والی میڈیا بلڈنگ کے مالک نے اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملے میں تباہ ہونے والی میڈیا بلڈنگ کے مالک جواد مہدی نے اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میڈیا بلڈنگ پر حملہ جنگی جرم ہے، اسرائیل اس حملے کا جواز بھی نہیں دے سکا ہے۔

دوسری جانب فلسطینی حکومت نے بھی اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی تحقیقات کیلئے عالمی عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ 15 مئی کو اسرائیل نے حملہ کرکے غزہ میں قائم میڈیا بلڈنگ تباہ کردی تھی۔ اس عمارت میں الجزیرہ سمیت کئی عالمی اداروں کے دفاتر قائم تھے۔

Terrorist State Israel

Israeli Terrorism