Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

سعودی عرب نے غیر ملکی افراد کو حج کی اجازت دے دی

اسلام آباد:سعودی عرب نے غیر ملکی افراد کو حج کی اجازت دے...
شائع 23 مئ 2021 09:42am

اسلام آباد:سعودی عرب نے غیر ملکی افراد کو حج کی اجازت دے دی،پاکستان سمیت دنیا بھر سے 60ہزار عازمینِ حج حجازِ مقدسہ آسکیں گے۔

سعودی حکومت نے غیر ملکیوں کو حج کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے اور طے کیا کہ رواں سال 60ہزار غیر ملکی عازمین حج ادا کرسکیں گے ،کورونا کے بعد پہلی بار غیرملکیوں کو سعودی عرب حج پر آنے کا موقع مل سکے گا۔

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے بھی سعودی فیصلے کی تصدیق کردی ۔

علامہ طاہر اشرفی نے کہاکہ سعودی حکومت کا فیصلہ خوش آئند ہے،18سال سے کم اور 60 سال سے زائد عمر کےافراد حج نہیں کرسکیں گے جبکہ عازمین کو کورونا ویکسی نیشن کے ساتھ سعودی عرب میں 3 دن قرنطینہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حج کےخواہشمندافرادکومیڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا،خواہشمند افرادکو رپورٹ دیناہوگی،6ماہ میں بیمار نہیں ہوئے ،پاکستان سے کتنے عازمین حج اداکریں گے اس بات سے ابھی آگاہ نہیں کیا گیا۔

pm imran khan

اسلام آباد

Hajj

Saudi govt

Maulana Tahir Ashrafi