Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

'جہانگیر ترین کومعلوم ہے وزیر اعظم میرٹ سے ہٹ کر کوئی رعایت نہیں دینگے'

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کہتے ہیں گلے شکوے دور ہو...
شائع 22 مئ 2021 06:10pm

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کہتے ہیں گلے شکوے دور ہو گئے ہیں، اب پارٹی میں اختلاف کی تمام قیاس آرائیاں دم توڑ گئی ہیں۔

صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال کی جناب سے دیے گئے ظہرانے میں سعید اکبر نوانی، نذیر چوہان، عمر آفتاب اجمل چیمہ، خرم لغاری سمیت دیگر ہم خیال اراکین نے شرکت کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وہ وزیر اعظم کے کہنے پر یہاں آئے ہیں۔ہم سب ایک خاندان کا حصہ ہیں، آج افواہیں پھیلانے والوں کو مایوسی ہوئی ہوگی۔

جہانگیرترین کے خلاف بنائے گئے کیسز کے حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کو بھی معلوم ہے کہ وزیر اعظم انہیں میرٹ سے ہٹ کر کوئی رعایت نہیں دیں گے۔علی ظفر کی رپورٹ کا انتظار ہے، امید ہے سب اس کو مانیں گے۔

نعمان لنگڑیال کا کہنا تھا کہ پورے گروپ کو وزیراعظم کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے۔

اجمل چیمہ نے کہا کہ علی ظفر کی رپورٹ آئے تو اس پبلک کیا جانا چاہیئے۔

fawad chaudhry

Information Minister

Jahangir Tareen