Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

'یکم جولائی سے معاشی کا پہیہ اور تیزی سے گھومے گا'

وفاقی وزیرحماداظہر کہتے ہیں حکومت نے کسان دوست پالیسی...
شائع 22 مئ 2021 06:05pm

وفاقی وزیرحماداظہر کہتے ہیں حکومت نے کسان دوست پالیسی بنائی،کووڈ پر اچھی حکمت عملی اپنائی، جس سے بڑی سطح کی صنعت اور ایکسپورٹ میں بھی تیزی آئی ہے۔

میڈیاسےگفتگو کرتےہوئےان کا کہنا تھا کہ معیشت کی رفتار کو بڑھا کر 2 سے 3 فیصد کردیا۔جی ڈی پی گروتھ چار فیصد پر لے آئیں گے۔یکم جولائی سے معاشی کا پہیہ اور تیزی سے گھومے گا۔لیکن یہ سب کچھ ن لیگ کی طرح کی سرخی پاؤڈر والی ترقی نہیں ہے، یہ ایک مستحکم معیشت کی بنیاد ہے۔اپوزیشن کو بھی اس سے پریشان نہیں ہونا چاہیئے کیوں کہ یہ عوام کے مفاد میں ہے۔

انہوں نے کہااجناس کی مناسب قیمت مقرر کرنے سے کاشتکاروں کو فائدہ ہوا۔ملکی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔امید ہے کہ ملکی مجموعی پیدوار کی 4فیصد شرح حاصل کرلی جائیگی۔

حماداظہرکا کہنا تھا کہ ہماراکرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہے۔مارچ میں 3.2ارب ڈالر کی ایکسپورٹ ریکارڈ کی گئی۔ ہوسکتاہے کہ سال کےاختتام تک اس سےبھی زیادہ گروتھ ہو۔

وفاقی وزیر نے کہااسٹیٹ بینک سے ہم کوئی پیسہ نہیں لے رہے۔ماضی کے لئے ہوئے قرضے ادا کررہے ہیں۔معاشی ترقی کےاچھےنمبرزپراپوزیشن نےپروپیگنڈاکیا۔ن لیگ کےدورمیں مصنوعی طریقےسےمعیشت کوسنبھالاگیا۔ معاشی ترقی کی رفتارمیں مزیداضافہ چاہتےہیں۔

economy

GDP

growth rate

Hammad Azhar