Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی فضائیہ کا ایک اور مگ 21 طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

نئی دہلی :بھارتی فضائیہ کا ایک اور مگ 21طیارہ گر کر تباہ ہوگیا،...
شائع 21 مئ 2021 11:54am

نئی دہلی :بھارتی فضائیہ کا ایک اور مگ 21طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ کا ایک اور اڑتا تابوت ساتھ چھوڑ گیا،مگ 21ون طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثہ پنجاب کے علاقے موگا میں پیش آیا،حادثے میں اسکواڈرن لیڈر پائلٹ ہلاک ہوگیا۔

بھارتی فضائیہ کے مطابق حادثہ گزشتہ رات ایک بجے بھارتی پنجاب کے شہر موگا کے علاقے لانگیانا خردمیں پیش آیا جب طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا۔

بھارتی فضائیہ کا کہناتھا کہ معاملے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ۔

یاد رہے کہ رواں سال اب تک بھارت کے 3مگ 21ون طیارے تباہ ہوچکے ہیں،اس سے پہلے جنوری اور مارچ میں بھی 2طیارے تباہ ہوچکے ہیں۔

New Delhi

crash