Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

کورونانےپوری دنیاکی معیشت کو تباہ کیا، وباء سے نمٹنا اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا نے پوری دنیا...
اپ ڈیٹ 21 مئ 2021 01:53pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا نے پوری دنیا کی معیشت کو تباہ کیا، وباء سے نمٹنا ہماری اولین ترجیح ہے،خوشی ہے دنیا نے میری تجویز سے اتفاق کیا،بھارت کو کشمیرمیں مظالم کو روکناہوگا ،مسئلہ کشمیر عوام کی خواہشات کے مطابق حل ہونا چاہیئے ،افغانستان امن عمل کیلئے پاکستان مکمل سپورٹ کررہاہے،شروع سے کہہ رہاہوں کہ افغان مسئلے کا حل جنگ نہیں ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے فیوچرآف ایشیا کانفرنس سےخطاب کرتےہوئے کہا کہ ایشیا کا مستقبل دنیا کا مستقبل ہے ،اس میں دنیا کی نصف آبادی رہتی ہے،اس وقت دنیا کوبہت سےچیلنجزدرپیش ہیں،ہمارے پاس ترقی اورخوشحالی کےبےشمارمواقع ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ کورونا وباء سے کروڑوں لوگ متاثرہوئے،کورونا نےزیادہ ترغریب ملکوں کومتاثرکیا ،کوروناوباء نےدنیابھر کی معیشت کو تباہ کیا،خوشی ہے دنیا نے میری تجویز سے اتفاق کیا ،کوروناوباءنے غربت میں اضافہ کیا،کورونانےبدترین بےروز گاری کو جنم دیا،ویکسین کی فراہمی اورتقسیم کوبڑھایا جاناچاہیئے،ہم سب نے مل کرکورونا وبا ءکا سامنا کرنا ہے،ہماری اولین ترجیح کورونا وباء سے نمٹنا ہے۔

عمران خان نے جی 20 ممالک کی جانب سے قرضوں کو مؤخر کرنے کا خیرمقدم کرتےہوئے کہا کہ ایشیا پیسیفک کو امن کا گہواہ بننا چاہیئے ،کوشش کر رہے ہیں کوروناویکسین ہرکسی کیلئےمیسرہو۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن کی کوششوں کوپاکستان سپورٹ کررہاہے، شروع سے کہہ رہا ہوں افغانستان کےمسئلے کا حل جنگ نہیں ہے،بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھےتعلقات کےخواہاں ہیں۔

وزیراعظم نے بھارت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ مسئلہ کشمیرکوکشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل ہونا چاہیئے، بھارت کوکشمیر میں جاری مظالم بندکرناہوں گے،فلسطین کی صورتحال ہرایک کیلئےتشویشناک ہے۔

IK Address

pm imran khan

اسلام آباد