Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'جہانگیر ترین سمجھدار آدمی ہیں، وہ غلط قدم نہیں اٹھائیں گے'

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف...
شائع 20 مئ 2021 05:26pm

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف کوئی عدم اعتماد نہیں آ رہی اور نہ ہی وزیراعظم کو کسی سے خطرہ ہے۔بجٹ میں ہم خیال گروپ حکومت کا ساتھ دے گا۔

ایف آئی اےلاہور کےدفترمیں میڈیاسےگفتگو کرتےہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں عثمان بزدار کے خلاف کوئی تحریک عدم اعتماد نہیں آرہی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ وہ کوئی انتقامی کارروائی نہیں کر رہے۔وہ کہہ رہے ہیں کہ ترین گروپ کو شکایات ہیں تو بتائیں۔ جہانگیر ترین سمجھدار آدمی ہیں، وہ غلط قدم نہیں اٹھائیں گے۔

وفاقی وزیرداخلہ اپوزیشن پربات کرتےہوئےبولےکہ پہلے دن سے کہا کہ ن اور ش لیگ دو پارٹیاں ہیں، ش لیگ میری پارٹی ہے۔اپوزیشن بزدل ہے، ایک ہی دن ضمانت لی اور اسی دن بیرون ملک جانے کےلئے ٹکٹ کروالی۔ حدیبیہ پیپر ملز بھی جلد کھلنے والا ہے۔

وفاقی وزیرشیخ رشید نے ایف آئی اے افسران کی بریفنگ کے بعد ادارے کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نےایف آئی اےمیں18سے20سال سےتعینات افسران کےتبادلےکابھی عندیہ دیا۔

Sheikh Rasheed

FIA

shahbaz sharif