Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

'ترین گروپ سے کوئی لینا دینا نہیں،یہ پی ٹی آئی کا اندرونی معاملہ ہے'

صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین گروپ سے کوئی...
شائع 20 مئ 2021 05:14pm

صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین گروپ سے کوئی لینا دینا نہیں۔یہ تحریک انصاف کا اندرونی معاملہ ہے۔مسلسل جیلیں کاٹ رہے ہیں،کیا یہ ڈیل ہے؟ عمران خان کے حکم پر ان سے جیل میں ناروا سلوک کیا گیا۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ولی باغ چارسدہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا گیا۔ مہنگائی سے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی گئی۔ حکومت نے مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ کیا۔ ویکسین اور مہنگائی کا نام لیں تو چور ڈاکو کہا جاتا ہے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ رنگ روڈ اسکینڈل کے کردار سامنے آچکے ہیں عمران خان نے خود رنگ روڈ منصوبے میں پہلے توسیع کی منظوری دی اور بعد میں شور مچایا دیا۔ ن لیگ نے رنگ روڈ اسکینڈل پر واضح مؤقف اپنایا ہے۔

لیگی قائد نے ولی باغ میں بیگم نسیم ولی خان کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور کہا کہ بیگم نسیم ولی خان نے پاکستان بھر میں سیاسی جدوجہد کی، بیگم نسیم ولی خان بہادر خاتون تھیں۔ اے این پی کی دہشتگردی کےخلاف قربانیاں لازوال ہیں۔خیبرپختونخوا کے ہر فرد نے دہشتگردی کا مقابلہ کیا۔

President

shahbaz sharif

ANP