Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عثمان بزدار نے اراکین اسمبلی کیلئے ایوان وزیراعلیٰ کے دروازے کھول دیئے

جہانگیر ترین گروپ کا خوف سر چڑھ کر بولنے لگا، وزیراعلیٰ پنجاب نے...
شائع 20 مئ 2021 12:48pm

جہانگیر ترین گروپ کا خوف سر چڑھ کر بولنے لگا، وزیراعلیٰ پنجاب نے ایوان وزیراعلیٰ کے دروازے کھول دیئے۔ عثمان بزدار سے ملاقات کیلئے اب اراکین اسمبلی کو وقت لینے کی ضرورت نہیں۔ وہ جب چاہی وزیراعلیٰ سے ملاقات کرسکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سے 48 گھنٹے میں 50 سے زائد اراکین نے ملاقاتیں کی ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے انتقامی کارروائیوں کا الزام مسترد کرتے ہوئے کہا پنجاب میں کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کی گئی۔

انہوں نے ترین گروپ کا نام لیے بغیر کہا کہ موقع پرست عناصر کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی، پروپیگنڈا کرنے والے عناصر مخصوص ایجنڈا لیکر چل رہے ہیں۔

Usman Buzdar

Jahangir Tareen Group