این سی او سی :ملک بھر کے تعلیمی ادارے 7 جون سے کھولنے کا فیصلہ
این سی او سی نے ملک بھرکے تعلیمی ادارے 7 جون سے کھولنےکا فیصلہ کرلیا۔میٹرک اور انٹر کے امتحانات20 جون کے بعد منعقد ہونگے۔ریسٹورنٹس میں رات 12 بجے تک آوٹ ڈور ڈآئننگ کی اجازت دے دی گئی۔درگاہیں، سنیما ان ڈور ڈائننگ اور ان ڈور جم تاحکم ثانی بند رہیں گے۔
وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر اہم فیصلے کئے گئے۔
این سی او سی نے ملک بھر کے تعلیمی ادارے 7 جون سے کھولنے کی اجازت دے دی۔پانچ فیصد سے کم کورونا شرح والے اضلاع میں تعلیمی ادارے کھولنے کی اجازت دی گئی۔میٹرک اور انٹر کے امتحانات 20 جون کے بعد منعقد ہوں گے۔ریسٹورنٹس میں رات 12 بجے تک آوٹ ڈور ڈآئننگ کی اجازت دے دی گئی۔
یکم جون سے آوٹ ڈور شادی کی تقریبات کی اجازت دے دی گئی۔تقریبات میں 150 سے زائد افراد شریک نہیں ہوسکیں گے۔
این سی او سی نے فیصلہ کیا کہ مخصوص پروٹوکولز اور ایس او پیزکے تحت سیاحت کی اجازت ہوگی۔سیاحت کے حوالے سے تمام صوبے اپنی ہدایات جاری کریں گے۔ پبلک ٹرانسپورٹ 50 فیصد، ٹرینیں 70 فیصد گنجائش کے ساتھ چلائی جاسکیں گی۔
یکم جون سے محدود پیمانے پر اسپتالوں میں آپریشنز کی اجازت ہوگی۔گڈانی اور مصری شاہ میں صنعتیں 21 مئی سے کھولنے کی اجازت ہوگی۔بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ 22 مئی سے ہفتہ اور اتوار کو بند رہے گی۔
اعلامیہ کے مطابق مذہبی اور ثقافتی اجتماعات پر پابندی عائد رہے گی۔درگاہیں، سنیما ان ڈور ڈائننگ اور ان ڈور جم تاحکم ثانی بند رہیں گے۔
Comments are closed on this story.