Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

اسلام آباد ایف نائن پارک میں ماس ویکسی نیشن سینٹرکا افتتاح کردیا گیا

اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں ماس ویکسی نیشن سینٹرکا افتتاح...
شائع 19 مئ 2021 05:45pm

اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں ماس ویکسی نیشن سینٹرکا افتتاح کردیا گیا ۔یومیہ سات ہزار سے زائد افراد کوویکسین لگائی جائے گی۔

اسلام آباد میں ماس ویکسی نیشن سینٹر کا افتتاح کردیا گیا۔سینیٹرکے 75 کاؤنٹرزپر 7 ہزارافراد کی یومیہ ویکسی نیشن کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

وفاقی وزیراسد عمراورمعاون خصوصی نے افتتاح کیا۔

میڈیا سے گفتگو میں اسد عمر بولے وبا کے پھیلاؤ میں اضافہ رک گیا لیکن وباء ختم نہیں ہوئی ساڑھے چارہزارمریض آکسیجن پرموجود ہیں ،بندشوں میں نرمی کی جاسکتی لیکن مکمل ختم نہیں کی جاسکتں۔

اسد عمر نے تحریک انصاف اورعمران خان کے ساتھ کھڑے رہنے کا اعلان بھی کیا.

انہوں نے سیاسی قائدین اور عوام سے ویکسی نیشن مہم کو کامیاب بنانے کےلئے آگاہی مہم میں ساتھ دینے کی بھی اپیل کی۔

اسلام آباد