'شاہ محمودقریشی ترکی پہنچ چکے، دیگر وزرائےخارجہ کےہمراہ نیویارک جائینگے'
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کہتے ہیں وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی ترکی پہنچ چکےہیں۔شاہ محمود دیگر وزرائےخارجہ کےہمراہ نیویارک جائیں گے۔پاکستان نےمسئلہ فلسطین پرواضح مؤقف اپنایا۔پاکستان فلسطین میں طبی امداد بھیجےگا۔ جمعہ کوفلسطین کےساتھ اظہاریکجہتی کیاجائےگا۔
فوادچوہدری نےرنگ روڈ معاملے پربات کرتےہوئےکہاکہ کابینہ میں رنگ روڈ منصوبےپربھی بات ہوئی۔پی ٹی آئی دورمیں ایسےمعاملات پرکھل کربات ہوتی ہے۔ ماضی کی حکومتیں ہوتی تومکمل خاموشی ہوتی۔
انہوں نے کہارنگ روڈ منصوبہ سےراولپنڈی میں ٹریفک کےمسائل حل ہونگے۔رنگ روڈمنصوبےمیں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
وزیراطلاعات نےکہاوزیراعظم نےفوری طورپرانکوائری کاحکم دیا۔انکوائری میں آیا کہ منصوبےمیں تبدیلی اوراضافہ کیاگیا۔تنقیدکرنےوالوں نےرپورٹ پڑھنے کی زحمت نہیں کی۔مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی تنقید سےقبل رپورٹ پڑھ لیں۔
فواد چوہدری نے کہاغلام سروراورزلفی بخاری کارپورٹ میں کوئی ذکرنہیں ہے۔منصوبےسےزلفی بخاری کےننھیال کوفائدہ ہوگا۔زلفی بخاری کو منصوبے سے کوئی فائدہ نہیں پہنچےگا۔ابتدائی تحقیقات میں کسی وزیریا مشیرکانام نہیں ہے۔زلفی بخاری نےتحقیقات مکمل ہونےتک عہدےسےاستعفیٰ دےدیاہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ راولپنڈی رنگ روڈ کو اٹک رنگ روڈ بنادیاگیا۔وزیراعظم کومنصوبےمیں تبدیلی کی شکایت ملی تھی۔الائنمنٹ تبدیل کرنےکامقصدکچھ لوگوں کو فائدہ پہنچاناتھا۔
فواد چوہدری نےانتخابات پربات کرتےہوئے کہاآئندہ عام انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین سےکراناچاہتےہیں۔انتخابی اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔2018 میں پی ٹی آئی کچھ حلقوں میں ہاری بھی ہے۔ڈسکہ اورکراچی میں ضمنی انتخاب کےنتائج صبح7بجےتک آئے۔مسائل کاحل الیکٹرانک ووٹنگ مشین ہے۔الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے 20منٹ میں نتیجہ آجائےگا۔
ان کاکہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں صاف اور شفاف انتخابات پریقین نہیں رکھتیں۔اپوزیشن جماعتیں انتخابی اصلاحات پریقین نہیں رکھتیں۔پیر سےانتخابی اصلاحات پربحث شروع کرنےجارہےہیں۔
اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہااوورسیزپاکستانیوں کوووٹ کاحق دینا چاہتےہیں۔اوورسیزپاکستانی ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔
Comments are closed on this story.