Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

فلسطین پر اسرائیلی حملے، شاہ محمود قریشی سفارتی مشن پر ترکی روانہ

مقبوضہ فلسطین پر اسرائیلی حملے کے بعد بننے والی صورت حال پر بات...
شائع 18 مئ 2021 11:56am

مقبوضہ فلسطین پر اسرائیلی حملے کے بعد بننے والی صورت حال پر بات چیت کیلئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ترکی روانہ ہوگئے ہیں۔

شاہ محمود قریشی سوڈان، فلسطین، ترک وزرائے خارجہ کے ہمراہ نیویارک جائیں گے۔

وزیر خارجہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مظلوم فلسطینیوں پر ظلم کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔ فلسطین کی صورت حال پر پاکستان کا نکتہ نظر پیش کریں گے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ حالیہ اسرائیل کے مقبوضہ بیت المقدس پر حملے کے بعد بننے والی صورت حال پر غور کیلئے جنرل اسمبلی کا اجلاس 20 مئی کو طلب کیا گیا ہے۔ جنرل اسمبلی کے صدر وولکون بوزکیر نے اجلاس کی طلبی کا اعلامیہ بھی جاری کردیا ہے۔

جنرل اسمبلی کا اجلاس عرب گروپ اور اسلامی تعاون تنظیم کے مستقل ممبر کی درخواست پر طلب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ غزہ کی صورت حال سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس گزشتہ روز بے نتیجہ ختم ہوگیا تھا اور کوئی ٹھوس ردعمل سامنے نہ آ سکا تھا۔

چینی وزیرخارجہ کا اظہار افسوس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکا نے فلسطین سے متعلق سلامتی کونسل کا اعلامیہ رکوادیا۔

Shah Mehmood Qureshi

Turkey