Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

دہشتگرد اسرائیل کی رات گئے شدید بمباری، 42 فلسطینی شہید

آج پھر فلسطین لہو لہو ہے، دہشت گرد اسرائیل کی بربریت جاری ہے۔ ...
شائع 18 مئ 2021 08:50am

آج پھر فلسطین لہو لہو ہے، دہشت گرد اسرائیل کی بربریت جاری ہے۔ رات گئے اسرائیل کی دہشتگرد افواج نے غزہ پر بماری کی جس کے نتیجے میں مزید دو عمارتیں تباہ ہوگئیں۔

اسرائیلی دہشت گردی کے نتیجے میں اب تک شہدا کی تعداد دو سو سے بھی تجاوز کرچکی ہے۔ جن میں اٹھاون بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ موت سامنے دیکھ کر بھی فلسطینیوں کا جذبہ حریت قابل دید ہے۔

بمباری کے باعث ٹرانسمیشن لائنز تباہ ہوگئیں۔ غزہ کے متعدد علاقے اندھیرے میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

موت سر پر رقصاں، لیکن بڑے تو بڑے، چھوٹے بچے بھی اسرائیلیوں کو للکار رہے ہیں۔

مصر نے انسانی ہمدردی اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کےلیے رفاہ سرحد کھول دی ہے۔

دوسری جانب مظلوم فسلطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج شروع ہوگیا ہے اور ہر دردِ دل رکھنے والا ذی ہوش انسان اسرائیلی جارحیت کی مذمت کررہا ہے۔

ایمسٹرڈیم میں دو ہزار سے زائد افراد احتجاجی مظاہرے میں شریک ہوئے شرکا نے نہتے فلسطینیوں پر ظلم وبربریت کا سلسلہ فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

لندن میں مظاہرین نےاسرائیل کےخلاف نعرے بازی کی۔ امریکا میں لاس اینجلس اور نیویارک میں بھی احتجاج ہوا۔ کینیڈا اور اسپین میں بھی ہزاروں افراد نے احتجاج کیا۔

مراکش میں بھی ریلی نکالی گئی۔ سوئیڈن، لبنان سمیت مختلف ممالک میں عوام نے پر تشدد صہیونی مظالم کیخلاف احتجاج ریکارڈ کرایا۔

Israel attack Gaza

Terrorist State Israel

Israeli Terrorism