Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیر خارجہ کا جمعے کو فلسطینی عوام سے یکجہتی کا دن منانے کا اعلان

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آئندہ جمعہ کو فلسطینی عوام کے ساتھ...
شائع 17 مئ 2021 08:52pm

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آئندہ جمعہ کو فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی اور ان کے خلاف جارحیت کی مذمت کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔

پیر کو قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان فلسطین کے نہتے عوام پر اندھا دھند حملوں کی شدید مذمت کرتاہے۔

انہوں نےکہاکہ پاکستان فلسطین کے اپنے مسلمان بہن بھائیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف عالمی لیڈروں سے مذاکرات کے دوران اور اسلامی تعاون تنظیم میں آواز بلند کرے گا۔

وزیرخارجہ نےکہاکہ یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کا اجلاس کل ہوگا اور امید ہے کہ اجلاس میں انسانیت، فلسطینی عوام کے بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کے بارے میں آواز بلند کی جائے گی۔

اس سے پہلے فلسطین کی صورتحال سے متعلق بحث کا آغاز کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی عوام سے یکجہتی کے اظہار کے لئے آئندہ جمعے کو یوم القدس منائے۔

انہوں نے زور دیا کہ ایوان اسرائیلی جارحیت پر متفقہ مذمتی قرارداد منظور کرے اور اس قرارداد کا متن اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے مشن کو بھیجا جائے۔

شہباز شریف نے تجویز پیش کی کہ مظلوم کشمیریوں کی مدد کے لئے امدادی اشیاء فوری طور پر اسلامی تعاون تنظیم اور ہلال احمر کے ذریعے روانہ کی جائیں۔

ریڈیو پاکستان

foreign minister

Shah Mehmood Qureshi