رنگ روڈ منصوبہ ، نیب نے نوٹس لے لیا
چئیرمین نیب نے رنگ روڈ راولپنڈی منصوبہ میں بد عنوانی کا نوٹس لے لیا،اور نیب راولپنڈؑی کو تحقیقات کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ منصوبہ کے تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے ذمہ داران کا تعین کا جائے تاکہ انہیں انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جا سکے۔
ترجمان کے مطابق چئیرمین قومی احتساب بیورو جاوید اقبال نے رنگ روڈ راولپنڈی منصوبہ میں مبینہ طورپراربوں روپے کی بدعنوانی اورغیرقانونی لینڈ ایکوزیشن کا نوٹس لے لیا ہے،
چیئرمین نیب نے نیب راولپنڈی کو تحقیقات کا حکم دیتے ہوئےہدایت کی کہ منصوبہ کی تحقیقات بلا امتیاز،میرٹ اور قانون کے مطابق کی جائیں، منصوبہ کے تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے ذمہ داران کا تعین کا جائے۔
چئیرمین نیب نےکہاکہ نیب احتساب سب کیلئے کی پالیسی پرسختی سے قائم ہے، نیب کے پاس بد عنوان عناصرکے خلاف کرپشن اور غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کےذریعے قوم کے اربوں روپے لوٹنے والوں کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔
Comments are closed on this story.