Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

'حکومت کی کشتی ہچکولے کھا رہی ہے'

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکومت کی...
شائع 16 مئ 2021 08:24pm

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکومت کی کشتی ہچکولے کھا رہی ہے۔نواز شریف کا سورج پھر طلوع ہونے والا ہے۔

شیخوپورہ میں پارٹی رہنماءجاوید لطیف کے اہلخانہ سے ملاقات کے بعد کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام کو مہنگائی کا تحفہ دینے اور رمضان میں چینی کی قطاریں لگوانے والی حکومت کی کشتی اب ہچکولے کھارہی ہے۔نواز شریف کا بیانہ کامیاب ہوگیا ہے، اب انکا سورج دوبارہ طلوع ہونے والا ہے۔

مریم نواز کاکہناتھا کہ غدار کالفظ وہ کئی سالوں سے سنتے آرہے ہیں۔آئین اور قانون کی بالادستی کی بات کرنے والوں کو غدار کہہ دیا جاتا ہے۔ اب وقت بدل گیا ہے، لوگ بات کرنے سے نہیں ڈرتے۔نواز شریف نے قوم کو سر اٹھا کر بات کرنا سکھایا ہے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ کشمیر کا سودا کرنے والے اب کس منہ سے فلسطینیوں کے حق کی بات کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے عدلیہ اور اداروں کو متنازع بنایا ہے۔

مریم نواز نے لیگی رہنما جاوید لطیف کی پارٹی کےلئے قربانیوں کو سراہا۔

Maryam Nawaz

Javed Latif