Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

صدر مملکت اور آرمی چیف کا بیگم نسیم ولی خان کی وفات پر اظہار افسوس

صدر مملکت اور آرمی چیف نے اے این پی کی رہنماءبیگم نسیم ولی خان...
شائع 16 مئ 2021 05:23pm

صدر مملکت اور آرمی چیف نے اے این پی کی رہنماءبیگم نسیم ولی خان کی وفات پر اظہار افسوس کیا۔ مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کےلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے بیگم نسیم ولی خان کی وفات پر انکے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے بیگم نسیم ولی خان کی انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی بیگم نسیم ولی خان کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی بلند درجات کےلئے دعا کی۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ اللہ مرحومہ کے گھروالوں کو صبر کرنے اور صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت سیاسی رہنماوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کےلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

ISPR

COAS

President Arif Alvi

ANP

general bajwa