Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سمندری طوفان”ٹاک ٹائی“ بھارت کے شہر گوا سے ٹکرا گیا،6افراد ہلاک

گوا:سمندری طوفان ”ٹاک ٹائی“بھارت کے ساحلی شہر گوا سے ٹکرا گیا،...
شائع 16 مئ 2021 12:45pm

گوا:سمندری طوفان ”ٹاک ٹائی“بھارت کے ساحلی شہر گوا سے ٹکرا گیا، ریاست کیرالا اور کرناٹک میں مختلف حادثات میں 6افراد ہلاک ہوگئے۔

ساحلی علاقوں سے لوگوں کا انخلا ءشروع کردیا گیا، گوا، ممبئی اور کیرالا میں طوفانی ہوائیں اور موسلا دھار بارش جاری ہے، کیرالا میں مکانات کی چھتیں گر گئیں، ہر شے زیر آب آگئی۔

گوا اور ممبئی میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا جبکہ کیرالا میں فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا۔

سمندری طوفان ”ٹاک ٹائی“کل ریاست گجرات سے ٹکرانے کا امکان ہے، کرناٹک، تامل ناڈو، گجرات اور مہاراشٹر میں ہنگامی انتظامات جاری ہیں،شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال، لینڈ سلائیڈنگ کاخطرہ ہے۔

بھارتی بحریہ کی ڈیزاسٹرز ریلیف ٹیمیں بھی تیار ہیں،طوفان کی شدت میں آئندہ 24گھنٹے میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

Cyclone

sea storm

karnataka