Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سمندری طوفان” ٹاک ٹائی“ کراچی سے 840 کلو میٹر دور رہ گیا

کراچی : جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں موجود ہوا کا کم دباؤ سمندری...
شائع 16 مئ 2021 10:49am

کراچی : جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں موجود ہوا کا کم دباؤ سمندری طوفان کی شکل اختیار کر گیا ، سمندری طوفان ”ٹاک ٹائی “کراچی سے 840 کلومیٹر دور رہ گیا،موسلادھار بارش اور 60کلو میٹر کی گرد آلود ہوا چلنے کا امکان ہے جبکہ درجہ حرارت 40کو چھُو سکتا ہے۔

جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں موجود ہوا کا کم دباؤ سمندری طوفان کی شکل اختیار کر گیا ہے، سمندری طوفان کو ٹاک ٹائی سمندری طوفان کا نام دیا گیا ہے جس کے خطرات بڑھنے لگے ہیں، طوفان کراچی کے جنوب مشرق میں 840 کلومیٹر فاصلے پر ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے سمندری طوفان سے پاکستانی ساحلوں کو تو کوئی خطرہ نہیں تاہم اس کے اثرات ظاہر ہوں گے جس کے باعث 18 مئی سے شہر میں درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا جبکہ شہر میں 40 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی اور بارش کا بھی امکان ہے جبکہ سندھ میں حیدرآباد، بدین، ٹھٹھہ، جام شورو اور شہیدبینظیرآبادمیں بھی 20مئی تک تیز بارشیں ہوں گی۔

شہر قائد میں گرمی کی حالیہ لہر کے باعث سڑکوں پر سناٹا چھایا ہوا ہے، آج بھی سخت دھوپ کی وجہ سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جا رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے 28 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 25 فیصد ہے۔

شمال مشرق سے 36 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں ،آئندہ 24 گھنٹے کے دوران گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔

karachi

Rain

Cyclone

sea storm