Aaj News

جمعرات, نومبر 14, 2024  
11 Jumada Al-Awwal 1446  

ملک بھر میں آج سے پبلک ٹرانسپورٹ بحال ہوگئی

کراچی :ملک بھر میں آج سے پبلک ٹرانسپورٹ بحال ہوگئی،گنجائش سے...
اپ ڈیٹ 16 مئ 2021 10:58am

کراچی :ملک بھر میں آج سے پبلک ٹرانسپورٹ بحال ہوگئی،گنجائش سے 50فیصد کم مسافروں کو بٹھایا جاسکے گا۔

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کے خصوصی اجلاس کے اعلامیے کے مطابق تعلیمی ادارے 23مئی تک بند رہیں گے، آج سے تمام بین الصوبائی،انٹرسٹی اور انٹراسٹی پبلک ٹرانسپورٹ کھولی جارہی ہیں،ٹرانسپورٹ کو 50فیصدگنجائش کے ساتھ چلنے کی اجازت ہوگی۔

پشاور میں بی آر ٹی سروس بھی صبح 8سے رات 10بجے تک دوبارہ شروع ہو گئی جبکہ ریلوے میں70فیصد سواریوں کے ساتھ آپریشنز جاری رکھا جاسکےگا۔

اعلامیے میں کہاگیاکہ تمام دفاتر کل سے کھول دیئے جائیں گے تاہم دفاتر میں 50 فیصد اسٹاف کے ساتھ کام کی اجازت ہوگی جبکہ کاروباری مراکز بھی کل سے کھل جائیں گے، تمام کاروباری مراکز رات 8بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔

ریسٹورنٹس میں صرف ٹیک اوے کی اجازت ہو گی، ملک بھر میں تعلیمی ادارے 23مئی تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا،ایس او پیز کا جائزہ لینے کیلئے این سی او سی کا اجلاس 19 مئی کو ہوگا۔

این سی او سی نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد میں عوام سے تعاون جاری رکھنے کی اپیل کی ہے۔

NCOC

asad umar

karachi