Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسرائیلی طیاروں کی بمباری، غزہ سٹی میں برج الجلا ملبے کا ڈھیر بن گیا

جنگی جرائم کےمرتکب اسرائیل کی دہشتگردی جاری ہے۔اسرائیلی طیاروں...
شائع 15 مئ 2021 09:56pm

جنگی جرائم کےمرتکب اسرائیل کی دہشتگردی جاری ہے۔اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے غزہ سٹی میں برج الجلا ملبے کا ڈھیر بن گیا۔بلند وبالا عمارت میں الجزیرہ اور اے پی سمیت مختلف میڈیاکےدفاترتھے۔

صہیونی فوج نے پناہ گزینوں کے کیمپ پر بھی بمباری کی۔تازہ فضائی حملے میں ایک ہی فلسطینی خاندان کے 10 افراد شہید ہوگئے۔جن میں آٹھ بچے اور دو خواتین شامل ہیں۔چھ روز سے جاری اسرائیلی دہشتگردی میں شہید ہونے والوں کی تعداد 140زائد ہوگئی۔

دہشتگردی پر اقوام عالم کے دہرے معیاراور مجرمانہ خاموشی نے اسرائیل کو فلسطینیوں کےقتل عام کا لائسنس دے دیا۔

پیر سے اب تک اسرائیلی فوجیوں نے140 سے زائد فلسطینوں کےخون سے ہاتھ رنگے۔39 بچوں کو قتل کیا،21 خواتین کوموت کی نیند سلایا۔

تازہ کارروائی میں وحشی اسرائیلی درندوں نے الشاتی پناہ گزین کیمپ کو نشانہ بنایا۔حملے میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد شہید ہوگئے۔ملبے سے صرف 2 ماہ کا ایک بچہ ہی محفوظ مل سکاباقی سب ملبے میں ہی گم ہوگئے۔

غزہ میں خبروں کا بلیک آؤٹ کرنے کےلئے اسرائیل نے بمباری کر کےالجلا ٹاورکو صفحہ ہستی سے مٹا دیا۔

اس ٹاور میں اے پی اور الجزیرہ سمیت کئی بین الاقوامی میڈیا کےدفاتر تھے۔

اسرائیل حملوں میں ایک ہزارسے زائد فلسطینی زخمی اور ہزاروں بے گھر ہوچکے ہیں۔

gaza conflict