Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

این سی او سی نے پبلک ٹرانسپورٹ 16مئی سے کھولنے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی)نے پبلک...
شائع 15 مئ 2021 03:56pm

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی)نے پبلک ٹرانسپورٹ 16مئی کھولنے کا فیصلہ کر لیا ، تمام ٹرانسپورٹ کو 50 فیصد گنجائش کے ساتھ چلنے کی اجازت ہو گی، تمام کاروباری مراکز بھی 17 مئی سے رات 8 بجے تک کھلے رہ سکیں گے۔

وفاقی وزیراسدعمرکی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی)کا اجلاس ہوا،جس میں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے بھی شرکت کی جبکہ صوبائی چیف سیکریٹریز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

اجلاس میں عید تعطیلات کے دوران کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

این سی او سی کی جانب سے تمام سٹیک ہولڈرز کی کاوشوں خصوصا شہریوں کے تعاون کو سراہا گیا۔

این سی او سی اعلامیے کے مطابق اجلاس میں تمام بین الصوبائی، انٹر سٹی اور انٹرا سٹی پبلک ٹرانسپورٹ 16 مئی سے کھولنے کا فیصلہ ہوا، تمام ٹرانسپورٹ کو 50 فیصد گنجائش کے ساتھ چلنے کی اجازت ہو گی جبکہ ریلوے میں 70 فیصد سواریوں کے ساتھ آپریشنز جاری رکھا جاسکے گا۔

این سی او سی اعلامیے میں کہا گیا کہ تمام کاروباری مراکز 17 مئی سے رات 8 بجے تک کھلے رہ سکیں گے، 17 مئی سے تمام دفاتر میں50 فیصد اسٹاف کے ساتھ کام کیا جاسکے گا، دوبارہ جائزہ اجلاس 19 مئی کو ہوگا۔

این سی او سی نے ایس او پیز پر عمل درآمد میں عوام سے تعاون جاری رکھنے کی اپیل کی ہے۔

NCOC

asad umar

اسلام آباد