Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ حکومت نے سمندری طوفان کے پیش نظر ہنگامی اقدامات شروع کردیئے

کراچی :سندھ حکومت نے سمندری طوفان کے پیش نظر ہنگامی اقدامات شروع...
شائع 15 مئ 2021 03:07pm

کراچی :سندھ حکومت نے سمندری طوفان کے پیش نظر ہنگامی اقدامات شروع کردیئے ، وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کمشنر کراچی اور بلدیاتی اداروں کو نالوں کے چوکنگ پوائنٹس فوری کلیئر کرنے اور بل بورڈز ہٹانے کا حکم دے دیا،صوبے بھر کیلئے ایمرجنسی ٹیم اور پلان کی تیاری کی بھی ہدایات جاری کردی گئیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سائیکلون کے پیش نظر انتظامات کیلئے اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر ری ہیبلی ٹیشن فراز ڈیرو، کمشنر کراچی، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری اور دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں ڈائریکٹر میٹ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایک ویدر سسٹم بحرہ عرب کے جنوب میں بن رہا ہے جسے سائیکلون توکتے کا نام دیا گیا ہے، اس سائیکلون کے3 طرح کے اثرات ہوتے ہیں ، طوفانی بارشیں یا تھنڈر اسٹوم ہو سکتا ہے تیز ہوائیں،جس کو ہائی انٹینسی ونڈ کہا جاتا ہے، ہوسکتاہیں اگر ہوا کی رفتار 27-22 کٹس ہوتی ہے تو مٹی کا طوفان ہوگا،اگر ہوا کی رفتار 33-28 کٹس بنتی ہے تو درختوں کو نقصان نہیں ہوگا اگرہوا کی رفتار 47-34 کٹس ہوتی ہے تو گھروں کی چھتوں اور فصلوں کو نقصان ہوگا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ دیکھنا ہے کہ سائیکلون کی رفتار کیا بنتی ہے اگر سائیکلون انڈیا گجرات کو عبور کرتا ہے تو ٹھٹھہ ، بدین ، میرپورخاص ، عمر کوٹ اور سانگھڑ ڈسٹرکٹ پر اثرات ہوں گے، ٹھٹھہ ، بدین میرپورخاص، عمر کوٹ ، تھرپارکر اور سانگھڑ میں اچھی خاصی بارشیں ہوں گی، ٹھٹھہ اور دیگر ڈسٹرکٹس میں طوفانی بارشیں ہو سکتی ہیں ۔

ڈائریکٹر میٹ نے بریفنگ میں مزید بتایا کہ سائیکلون 17 مئی سے 20 مئی 2021 کو ان ڈسٹرکٹس میں اپنے اثرات پیدا کرے گا، اگر سائیکلون کراچی کے غربی ایریا کو کراس کر جاتا ہے تو کراچی کے ساتھ حب، لسبیبلہ ، حیدرآباد اور جامشورو ڈسٹرکٹ میں 18 سے 20 مئی تک بارشیں ہوں گی اور تیز ہوائیں بھی چلیں گی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو شہر سے بل بورڈ ہٹانے کی ہدایت کر دی، انہوں نے ایمرجنسی پلان ٹیم بنانے کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے کی مشاورت سے ایمرجنسی پلان بنا کر اقدمات کئے جائیں، اگر سائیکلون گجرات کو ہٹ کرتا ہے تو تھر کے ایریا میں شدید بارشیں ہوں گی، ڈی سی تھر ضروری اقدامات کرے ۔

کراچی میں ممکنہ بارشوں کے پیش نظر کمشنر، کے ایم سی اور ڈی ایم سی کو ہدایت کی کہ نالوں کی چوکنگ پوائنٹس کو کلیئر کرنا شروع کریں ، ماہی گیر کل سے سمندر میں نہ جائیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری کو کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایت کی کہ کنٹرول روم میں گریڈ 19 کے افسر کو ہیڈ بنایا جائے۔

مراد علی شاہ نے تمام متعلقہ ڈی سیز کو بھی اپنے دفاتر میں کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایت کرتےہوئے کہا کہ محکمہ آبپاشی بیراجوں پر کنٹرول روم قائم کرے۔

کراچی میں تمام کنٹونمنٹ بورڈز کو اپنے ایریاز میں انتظامات صوبائی وزراء ناصر شاہ اور فراز ڈیرو کو مستقبل کراچی میں قیام کی ہدایات دی گئی۔

CM Sindh

Murad Ali Shah

karachi

sindh govt

sea storm