Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں عیدکی چھٹیوں کے بعد ویکسی نیشن سینٹرز دوبارہ کھل گئے

اسلام آباد:کووڈ 19 ویکسی نیشن کا عمل پھر شروع ہوگیا، وفاقی...
اپ ڈیٹ 15 مئ 2021 03:07pm

اسلام آباد:کووڈ 19 ویکسی نیشن کا عمل پھر شروع ہوگیا، وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں عید کی چھٹیوں کے بعد ویکسی نیشن سینٹرز دوبارہ کھل گئے ۔

اسلام آباد میں عید کی عام تعطیل کے بعد آج سے ویکسی نیشن سینٹرز دوبارہ کھلے ہوئے ہیں جہاں شہری انسداد کورونا ویکسین لگوا رہے ہیں ۔

پولی کلینک اسپتال میں بھی طبی عملہ شہریوں کی ویکسی نیشن میں مصروف ہے، شہریوں کو کورونا ایس او پیز کے تحت عمل کرتے ہوئے ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر کہتے ہیں کہ بہترین موقع ہے ویکسین لگوانے کا اگر آپ نے ابھی تک نہیں لگوائی، اگر آپ کی عمر 40 سال یا اس سے زیادہ ہے تو آپ کسی بھی ویکسی نیشن سینٹر پر جا کر ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

coronavirus

اسلام آباد

corona vaccine

COVID19

Vaccination Center

eid holidays