Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

شہباز شریف کا نام تاحال ای سی ایل میں نہیں ڈالا گیا، شیخ رشید

اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے...
اپ ڈیٹ 15 مئ 2021 03:01pm

اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کام نام تاحال ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل ) میں نہیں ڈالا گیا، سمری کابینہ ڈویژن سے موصول نہیں ہوئی۔

مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کانام ای سی ایل میں ڈالنے سےمتعلق وزیرداخلہ شیخ رشید کاکہنا تھاکہ شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا گیا،کابینہ ڈویژن کی جانب سے سمری وزارت داخلہ کو ابھی تک موصول نہیں ہوئی۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ شہباز شریف کے حوالے سے پچھلے کئی دنوں سے میڈیا میں شور ہے، کابینہ ڈویژن سے سمری پیر یا منگل کو مل جائے گی ،سمری ملتے ہی فیصلہ وزارت قانون اور داخلہ قانون کے مطابق کرے گی۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ اس کیس میں پہلے ہی 14بندوں کا نام ای سی ایل میں ہے، ان کے خاندان کے 5 ملزم مفرور ہیں، شہباز شریف خود نواز شریف کے گارنٹر ہیں۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے ویڈیو بیان میں مزید کہا کہ عید پر پاک فوج، پولیس اور دیگر اداروں نے بہترین کام کیا، عوام نے بھی ایس اوپیز پر عمل درآمد کیا، ملک میں کورونا وائرس کی شرح کم ہو گئی ہے۔

اسرائیلی جارحیت اور انتہا پسندی کو روکنا اقوام عالم کی ذمہ داری ہے،شیخ رشید

اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جارحیت اور انتہا پسندی کو روکنا اقوام عالم کی ذمہ داری ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا اسرائیلی جارحیت کیخلاف اپنے بیان میں کہنا تھا کہ مظلوم اورنہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی جارجیت آج پانچویں روز بھی جاری ہے، عالمی میڈیا کے مطابق اسرائیل اب تک 140سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر چکا ہے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ مسلمان ملکوں کو فلسطینیوں کی نسل کشی کا فوری نوٹس لینا چاہیئے، اسرائیلی جارحیت اور انتہا پسندی کو روکنا اقوام عالم کی ذمہ داری ہے۔

Sheikh Rasheed

اسلام آباد

Federal Interior Minister

phalestine