'ہم نے پاکستان میں کورونا کے پھیلاؤ پر دوبارہ قابو پانا شروع کردیا'
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وبا کے پھیلاؤ پر دوبارہ قابو پانا شروع کردیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں امتِ مسلمہ کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آج کی عید 2 اہم وجوہات کی بناء پر بہت مختلف ہے جسے ہمیں اپنےاہلِ خانہ کے ہمراہ خاموشی سے گزارنی چاہئیے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پہلی وجہ یہ ہے کہ ہم نے پاکستان میں کورونا کے پھیلاؤ پر دوبارہ قابو پانا شروع کردیا ہے، کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے انتہائی ضروری ہے کہ ہم احتیاطی تدابیر (ایس او پیز) پر سختی سے عمل کریں۔
عمران خان نے کہا کہ گھر میں خاموشی کے ساتھ عید گزارنے کی دوسری اہم وجہ یہ ہے کہ ہم ان اہلِ کشمیر و فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں جنہیں قابض قوتوں کے ہاتھوں بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ اپنے بنیادی حقوق کی صریح پامالی کے ساتھ پیہم جبر و بربریت کا سامنا ہے، کشمیریوں اور فلسطینیوں پر جارحیت عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
Comments are closed on this story.