Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم سے اردوان، شاہ سلمان کا ٹیلی فونک رابطہ

وزیراعظم عمران خان سے ترکی کے صدرطیب اردوان اور سعودی فرمانروا...
شائع 13 مئ 2021 09:24am

وزیراعظم عمران خان سے ترکی کے صدرطیب اردوان اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں اسرائیلی مظالم پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مسجد اقصٰی پر اسرائیل کے بہیمانہ حملے پر تبادلہ خیال کیا۔ انھوں نے مسجد اقصٰی میں نمازیوں پر اسرائیلی حملے پر گفتگو کی، دونوں رہنماؤں نے اسرائیلی حملے روکنے کے لیے اقوام متحدہ میں مل کر کام کر نے کے عزم کا اظہار کیا۔

بات چیت کے حوالے سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے اسرائیلی حملوں کی مذمت کی، فلسطین کا معاملہ عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا فیصلہ کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ افغان امن عمل اور فوجوں کے انخلا پر ترکی کی کوششوں کے معترف ہے۔ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا اور ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد دی۔

علاوہ ازیں وزیر اعظم عمران خان اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید الفطرکی مبارک باد بھی دی۔

وزیر اعظم نے شاندار مہمان نوازی پر سعودی فرمانروا سے اظہار تشکر کیا۔ انھوں نے سعودی عرب کی سلامتی اور حرمین شریفین کے تحفظ کے عزم کااظہار کیا۔

عمران خان نے ماہ رمضان میں فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم پر تشویش کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مسجد اقصٰی پر حملہ انسانیت اور عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

pm imran khan

Recep Tayyip Erdogan

Shah Salman

palestine issue