Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'ہر طرح کے مافیا کے تانے بانے رائیونڈ میں ملتے ہیں'

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کاکہنا ہے کہ ہر...
شائع 12 مئ 2021 05:26pm

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کاکہنا ہے کہ ہر طرح کے مافیا کے تانے بانے رائیونڈ میں ملتے ہیں۔ہم ان پر ہاتھ ڈالتے ہیں یہ راستہ نکال لیتے ہیں، مگر حکومت مافیاز کو قانون کے ماتحت لائے گی۔

فاونٹین ہاوس کے دورےکے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کاکہنا تھاکہ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ شہباز شریف بیرون ملک چل جائیں گے تو ان کےلئے فاونٹین ہاوس کے دروازے کھلے ہیں۔قانون کی پاسداری کو یقین بنانا ہمارا فرض ہے کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ عید پر ذہنی مفلوج افراد کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنا ہمارا فرض ہے۔فاؤنٹین ہاؤس میں مقیم افراد ہمارے معاشرے کی تنزلی کے عکاس ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے فاونٹین ہاوس میں مقیم افراد کے ساتھ وقت گزارا، عیدی تقسیم کی اور مرد و خواتین مریضوں کے ساتھ کیک کاٹا۔

Punjab Govt

CM Buzdar