Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سانحہ 12مئی کو 14برس بیت گئے، متاثرین آج بھی انصاف کے منتظر

کراچی :سانحہ 12مئی کو 2007کو آج 14برس بیت گئے، متاثرین آج بھی انصاف...
شائع 12 مئ 2021 10:51am

کراچی :سانحہ 12مئی کو 2007کو آج 14برس بیت گئے، متاثرین آج بھی انصاف کے منتظر ہیں، 60مقدمات تاحال انسداد دہشتگردی کی عدالتوں میں زیر التوا ہیں مگر کوئی خاص پیش رفت نہ ہوسکی۔

12مئی2007کراچی میں قتل عام کا دن تھا جب شہرکی سڑکوں پر50سے زائد انسانوں کی جانيں چلی گئيں،سانحے 14برس بيت گئے قاتل اب بھی آزاد ہيں۔

اس وقت کے مشير داخلہ وسيم اختر سميت ایم کیو ایم رہنماؤں اور کارکنوں کخلا ف 26جبکہ مجموعی طور پر 60مقدمات زیر التوا ءہیں ، اب تک دس سے زائد گواہوں کی بیانات قلمبند کئے گئے ہیں ۔

سندھ ہائیکورٹ نے ڈھائی سال قبل سانحہ 12مئی کی تحقيقات کيلئے عدالتی ٹريبونل اور جے آئی ٹی بنانے کا حکم ديا گيا مگر تاحال عملدرآمد نہ ہو سکا،عدالت عاليہ کے حکم پر متعدد مقدمات دوبارہ کھولے گئے ہيں۔

مقدمات میں وسیم اختر ، عمیر صدیقی سمیت 21 ملزمان پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے ،ان مقدمات میں 40 سے زائد ملزمان مفرور ہیں ، کئی بار ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود پولیس مفرور ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔

karachi

victoms