شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
اسلام آباد:شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا،چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے چاند کی رویت کے حوالے سے اعلان کریں گے۔
شوال المکرم 1442 ہجری کے چاند کی رویت کئےو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں ہوگا۔
اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد کریں گے، ڈی جی ریسرچ وزارت مذہبی امور کے علاوہ کمیٹی کے ممبران بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق زونل اور ضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے۔
ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین چاند کی رویت کے حوالے سے اعلان کریں گے۔
Comments are closed on this story.