Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فضل الرحمان کا فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کیلئے عید پر ملک گیر احتجاج کا اعلان

اسلام آباد:جمعیت علماء اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے...
شائع 12 مئ 2021 10:36am

اسلام آباد:جمعیت علماء اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کیلئے عید پرملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔

جےیوآئی (ف)کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے فلسطینیوں کےنام اپنے پیغام میں کہا کہ فلسطینیوں سےمکمل طورپراظہاریکجہتی کرتے ہیں ،پاکستانی عوام اپنےمظلوم بھائیوں کےساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

مولانا فصل الرحمان کاکہنا تھا کہ اسرائیل نے27ویں شب میں انسانیت سوزمظالم ڈھائے،دوران نماز صیہونی درندوں نے مقبوضۃ بیت المقدس پرحملہ کیا،فلسطینی عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

سربراہ جے یو آئی ف نے مزید کہا کہ فلسطینیوں پرمظالم پر اقوام عالم، او آئی سی اور انسانی حقوق کی تنظیمیں کیوں خاموش ہیں،ظلم پرخاموش رہنے والے دراصل اسرائیل کے حامی ہیں،کیوں مظلوم مسلمانوں کی آوازنہیں سنی جارہی؟اقوام متحدہ نےکیوں آنکھیں بندکررکھی ہیں؟انسانی حقوق کےادارےکیوں خاموش ہیں؟یہ تمام عالمی ادارے انسانی حقوق کےپاسبان نہیں،یہ انسانی حقوق کوبیچنےوالےادارےبن چکےہیں۔

مولانافضل الرحمان نے عیدپرملک گیرمظاہروں اورنمازعیداورجمعہ کےبعدبھرپورآوازاٹھانےکااعلان کردیا۔

اسلام آباد

JUI F

protest

Eid

phalestine

Molana Fazal ur Rehman

Solidarity