عوام کے ساتھ بیوروکریسی کا سلوک قطعی طور پر قابل رشک نہیں، فواد چوہدری
اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ عوام کے ساتھ بیوروکریسی کا سلوک قطعی طور پر قابل رشک نہیں ۔
وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ چندسابق بابوں کے وزیراعظم کولکھےگئےخط پرحیران ہوں،تحریک انصاف بیرون ملک پاکستانیوں کے ساتھ ہرحال میں کھڑی ہوگی،خصوصامزدوروں کےساتھ ہرحال میں کھڑے ہوں گے،رویوں کوبدلنےکی ضرورت ہے،عام لوگوں کے ساتھ بیوروکریسی کا سلوک قطعی طور پر قابل رشک نہیں ،یہ عمومی شکایت ہےاور سفارتخانے بھی اس سے مبراءنہیں۔
چند سابق بابؤں کے وزیراعظم کو لکھے گئے خط پر حیران ہوں،تحریک انصاف بیروںن ملک پاکستانیوں خصوصا٘ مزدوروں کے ساتھ ہرحال میں کھڑی ہوگی،رویوں کو بدلنےکی ضرورت ہے عام لوگوں کے ساتھ ہماری بیوروکریسی کا سلوک قطعی طور پر قابل رشک نہیں یہ عموعی شکائیت ہے اور سفارتخانے بھی اس سے مبراء نہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 12, 2021
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ کسی بھی شعبے کی طرح سفارتخانوں میں بہت اچھے آفیسرز ہیں لیکن داستانیں لکھی جا سکتی ہیں جو سابق ادوار میں پاکستانیوں کے ساتھ سلوک رواء رکھا جاتا تھا، عمران خان کو کریڈٹ جاتا ہے انو ں نے عام مزدور کا دکھ محسوس کیا اور آج پاکستان کے سفارتخانے اپنے مزدوروں اور عام شہریوں کو جوابدہ ہیں۔
کسی بھی شعبے کی طرح سفارتخانوں میں بہت اچھے آفیسرز ہیں لیکن داستانیں لکھی جا سکتی ہیں جو سابقہ ادوار میں پاکستانیوں کے ساتھ سلوک رواء رکھا جاتا تھا عمران خان کو کریڈٹ جاتا ہے انھوں نے عام مزدور کا دکھ محسوس کیا اور آج پاکستان کے سفارتخانے اپنے مزدوروں اور عام شہریوں کو جوابدہ ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 12, 2021
Comments are closed on this story.