Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

روس: اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں 9 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق

روس کے علاقے قازان کے ایک اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں کم از کم ...
شائع 11 مئ 2021 07:57pm

روس کے علاقے قازان کے ایک اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسکول پر مسلح افراد کے حملے میں ہلاک ہونے والے 11 افراد میں 09 بچے تھے۔ اس واقعہ میں زخمی ہونے والے 16 افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق دو طالب علموں کی موت فائرنگ کے بعد تیسری منزل سے کودنے سے ہوئی۔

خبر رساں ایجنسی طاس نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق دو نامعلوم افراد نے اسکول میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس میں بڑی تعداد میں لوگوں کے ہلاک وزخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

طاس کے مطابق قازان شہر کے اسکول میں زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی جس کے بعد حکام نے مسلح شخص کو گرفتار کرلیا۔

ایک اور روسی خبر رساں ایجنسی انٹر فیکس نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اسکول میں فائرنگ دو حملہ آوروں نے کی، جن میں ایک سے متعلق خدشتہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ تاحال عمارت کے اندر موجود ہے۔

school

shooting incident