Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

'جہانگیر ترین کیساتھ ناانصافی نہیں ہوگی'

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کے ساتھ ناانصافی...
شائع 11 مئ 2021 07:48pm

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی، لیکن چینی اسکینڈل میں ملوث افراد کو کسی صورت این آر او نہیں ملے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے عوام سے ٹیلی فون پر براہ راست بات چیت کرتےہوئے کہا کہ حکومت چلی جائے تب بھی کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

انہوں نے شہباز شریف پر بھی تنقید کی اور کہا شہباز شریف ملک سے بھاگنے کی کوشش کر رہا ہے، سات ارب کی ریکوری معمولی سی چیز ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ باہر موجود ان لوگوں کا پیسا بہت زیادہ ہے، یہ سارا پیسا ملک سے چوری کیا گیا،

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین سے ناانصافی نہیں ہوگی، چینی اسکینڈل میں ملوث افراد کو معافی نہیں ملے گی۔

imran khan speech