کراچی میں41نالوں کی صفائی کیلئے 50 کروڑ روپے گرانٹ کی منظوری
کراچی :سندھ کابینہ نے کراچی میں 41 نالوں کی صفائی کیلئے 50 کروڑ روپے گرانٹ کی منظوری دے دی،وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نالوں کی صفائی کی نگرانی کیلئے کمیٹی بھی قائم کردی،25 کروڑ روپے فوری جاری کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی۔
وزیر اعلیٰ سندھ مرادی علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں5کروڑ روپے مالیت کی2نقش کار مشنیوں کی خریداری کی منظوری دی گئی، ایک مشین فرانزک سائس لیباریٹری کراچی اور دوسری لاڑکانہ کیلئے خریدے جائے گی۔
سندھ کابینہ نے دہشتگردی کی مقدمات میں سزایافتہ 2 ملزمان عبدالرحمان اور عارف قسمانی کو خرابی صحت کے باعث گھروں پر منتقل کرنے کی بھی منظوری دی، 78 سالہ عارف اور 55 سالہ عبدالرحمان کے گھروں کو سب جیل قرار دیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے نالوں کی صفائی کیلئے میونسپل کمشنر کے ایم سی اور ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی پر نگراں کمیٹی تشکیل دی۔
وزیر بلدیات نالوں کی صفائی کے کام کی مانیٹرنگ کریں گے جبکہ کمیٹی حکومت کو رپورٹ کرے گی۔
سندھ کابینہ نے منیمم ویج بورڈ کیلئے کاٹی کی سفارش پر سلیم الزمان کی بھرتی کی بھی منظوری دے دی جبکہ ہمیسز کانٹینیٹل بسکٹ کی جانب سے سرمایہ کاری میں توسیع کیلئے نجی زمین صنعتی پلاٹ می ضم کرنے کی درخواست منظور کرلی۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن نے تعلیمی اداروں میں بچوں کی سزا دینے کو جرم قرار دینے اور جنسی استحصال کیخلاف قانون کا مسودہ کابینہ اجلاس میں پیش کیا۔
کابینہ نے تعلیمی اداروں میں بچوں کو تشدد اور جنسی استحصال کا نشانہ بنانے کخلا ف رولز کی منظوری دے دی۔
سندھ پروہیبیشن آف کارپورل پنشمنٹ ایکٹ 2016 کے کا اطلاق مدارس پر بھی ہوگا، قانون کے تحت تعلیمی اداروں میں سربراہ اور والدین کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی قائم کی جائے گی، جو شکایات کا جائزہ لے کر کیسز پولیس کو ارسال کرے گی۔
اس کے علاوہ محکمہ اسکول ایجوکیشن میں سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی بھی قائم کی جائے گی جس میں آن لائن شکایات وصول کی جائیں گی۔
Comments are closed on this story.