Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

مافیاز کرپٹ نظام سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، یہ قانون کی بالادستی نہیں چاہتے،وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ طاقتور کو قانون کے...
شائع 11 مئ 2021 03:19pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ طاقتور کو قانون کے تابع لانا جہاد ہے،مافیاز کرپٹ نظام سے فائدہ اٹھا رہے ہیں،یہ قانون کی بالادستی نہیں چاہتے،میں تمام مافیازسےمقابلہ کرکے دکھاؤں گا،بھارت کو کشمیر کی حیثیت بحال کرنا ہوگی، 5اگست کی پوزیشن پرواپس جانے تک بھارت سے کوئی بات نہیں ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان نے عوام سے ٹیلی فون پر براہ راست بات چیت کرتےہوئے کہا کہ کوروناکی پہلی اور دوسری لہر میں عوام نےبہت تعاون کیا،اللہ تعالیٰ کے کرم سے ہم کوروناسےبچ گئے،لاک ڈاؤن لگاتےتو لوگ غربت سے مرجاتے ،بہترپالیسی سےعوام کوکورونااورغربت سےبچایا۔

عمران خان نے کہا کہ بھارت کے حالات سب کے سامنے ہیں، بنگلا دیش میں بھی کیسز تیزی سے اوپر جارہے ہیں،بھارت میں کوروناکی صورتحال انتہائی سنگین ہے،وہاں لوگ سڑکوں پر مر رہے ہیں، آکسیجن کی کمی ہے،خوش آئند بات ہے کہ پاکستان میں کورونا کی تیسری لہرمیں کیسزاب تیزی سے نہیں بڑھ رہے ،عوام سے اپیل ہے کہ عیدپرزیادہ احتیاط کریں۔

وزیراعظم نے عوام سےایک بار پھر ماسک پہننے کی اپیل کرتےہوئے کہا کہ عوام ماسک پہننے کو عادت بنا لیں، حکومت لاک ڈاؤن نہیں لگانا چاہتی لیکن اگر لاک ڈاؤن لگانا پڑا تو سب سے زیادہ نقصان دیہاڑی دار کا ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ 25سال پہلےاپنی جماعت کا نام تحریک انصاف رکھا،18سال کی عمرمیں برطانیہ گیا،وہاں کا سسٹم دیکھا،برطانیہ میں پولیٹیکل سائنس کی تعلیم حاصل کی،انسانوں کامعاشرہ انصاف پرقائم ہوتا ہے،جانوروں کےمعاشرےمیں طاقتور کا راج ہوتا ہے،ریاست مدینہ میں طاقتوراور کمزورکیلئےایک قانون تھا،رسول اللہﷺنےریاست مدینہ میں قانون کی بالادستی قائم کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ برطانیہ پرحملہ ہواتوچرچل نےپوچھاکہ کیاہمارےیہاں انصاف ہے،ملک میں انصاف ہوتوکوئی اسے تباہ نہیں کرسکتا ،ملک غریب کی چوری سےتباہ نہیں ہوتے،ملک طاقتورطبقےکی کرپشن سےتباہ ہوتے ہیں،منی لانڈرنگ سے روپےکی قدرمیں کمی آتی ہے ،طاقتورطبقےکی کرپشن ہر غریب ملک کا مسئلہ ہے،ہرسال ایک ہزارارب ڈالرغریب سےامیرممالک منتقل ہوتاہے۔

عمران خان نے کہا کہ آمروں نےقانون کی بالادستی قائم نہیں ہونے دی،ایک منتخب وزیراعظم نے سپریم کورٹ پرحملہ کرایا،پرویز مشرف نے چیف جسٹس کوبرطرف کرنا چاہا،میں پرویزمشرف کےفیصلے کخلا ف کھڑا ہوا۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ہمارا مقصدملک میں قانون کی بالادستی قائم کرناہے،طاقتور کوقانون کےتابع لانا جہاد ہے،مافیاز کرپٹ نظام سے فائدہ اٹھا رہے ہیں،30سال سےملک کولوٹنےوالےمافیاز قانون کی بالادستی نہیں چاہتے، ہم تیزی سے منزل کی جانب بڑھ رہے ہیں،مجھےاللہ تعالیٰ نےمقابلہ کرنے کی تربیت دی ہے،میں تمام مافیازسےمقابلہ کرکے دکھاؤں گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مغرب انسانی حقوق کوفائدے کیلئےاستعمال کرتاہے،مغرب کو چین کی بالادستی کا خوف ہے وہ بھارت کو اس کیخلاف استعمال کرنا چاہتا ہے، مغربی ممالک بھارت کو ہر معاملے میں رعایت دیتے ہیں، دنیا کشمیریوں کا ساتھ نہیں دے رہی،مغرب کوکشمیرمیں بھارتی مظالم نظر نہیں آتے،جب تک بھارت 5اگست کے اقدام پر واپس نہیں جاتا کوئی بات نہیں ہوگی۔

عمران خان نے کہا کہ سی ڈی اےکوشکایات ترجیحی بنیادوں پرحل کرنےکاکہاہے،ہمارےسفارت خانے بہترین کام کررہے ہیں،سفارت خانوں میں پاکستانیوں کےمسائل حل کریں گے،وزیرخارجہ کوشکایات کیلئےآن لائن پورٹل بنانےکاکہاہے،سمندرپارپاکستان آن لائن پورٹل پرشکایات کرسکیں گے،قونصلر سروسزاورغیرملکی سرمایہ کاری کوبہتربناناہے،پاکستان کی معیشت درست سمت پرآگئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ تمام بڑے شہروں میں پانی کامسئلہ سنگین ونےوالاہے،کراچی اور اسلام آباد میں پانی کابڑا مسئلہ ہے،ہمارے شہر تیزی سے پھیل رہے ہیں،شہروں کےپھیلاؤ سےمسائل میں اضافہ ہوتا ہے،تمام بڑے شہروں کےماسٹرپلان بنارہے ہیں،ہرجگہ ہاؤسنگ سوسائٹی ہوگی توکاشتکاری کہاہوں گی،اسلام آبادمیں پانی کےمسئلے کےحل کیلئےمنصوبہ لارہے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کمزورطبقے کیلئے گھربنارہے ہیں،دنیا بھرمیں بینک مکان کیلئے قرض دیتے ہیں،گھروں کےسستےقرضےکیلئےقانون سازی کی گئی،بینکس کوسستے قرضےدینےکی عادت نہیں،انہیں تیارکررہے ہیں،نیاگھراسکیم کےقرض کیلئےالگ بینک بنانے جارہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ایمزون کاپاکستان آنا بہت بڑی بات ہے،عوام کو چاہیئےکہ ایمزون سےبھرپور فائدہ اٹھائیں،لاک ڈاؤن سے غریب طبقےکومشکلات کاسامناہوتاہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ قبضہ گروپ طاقتور پر ہاتھ نہیں ڈالتا ،بڑے قبضہ گروپ کیخلاف کارروائی کی گئی ،21ہزار ایکٹر زمین واگزارکرائی گئی ،زمین کی مالیت 27 ارب روپے ہے ،زمینوں کاکیس 30 ،40 سال تک عدالتوں میں چلتاہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسمگلنگ سےپاکستانی معیشت متاثرہورہی تھی ،سرحدوں پرمارکیٹ بنانےکیلئے اقدامات کررہےہیں،سندھ حکومت نےوقت پرگندم ریلیزنہیں کی،سندھ کےگندم ریلیزنہ کرنےسے گندم باہرسےمنگوانی پڑی،ہم نےسندھ اورکراچی کولاوارث نہیں چھوڑا،ابھی سکھرکیلئےمنصوبےکا اعلان کیاہے،سندھ حکومت کے ساتھ مل کر کراچی پیکج لارہےہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ چھوٹےچورکی چوری سے قوم تباہ نہیں ہوتی ،وزیراعظم یاوزراءچوری کریں توقوم تباہ ہوجاتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف باہربھاگنےکی کوشش کررہےہیں،شہبازشریف پر700 ارب روپےکی منی لانڈرنگ کاکیس ہے،نوازشریف کےبیٹےاربوں روپےکےگھروں میں رہتے ہیں،ملکی قرضہ بڑھنےکی وجہ سے ملک تباہی کی طرف گیا،میں کبھی بھی کسی کواین آر او نہیں دوں گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ جہانگیرترین کہہ رہےہیں ان کےساتھ انصاف نہیں ہورہا،میں نےآج تک کیسی کےساتھ ناانصافی نہیں کی،ملک کے طاقتور طبقےکی شوگرملز ہیں،شریفوں اورزرداری کی بھی شوگرملزہیں،چاہے کسی مافیا کےساتھ رعایت نہیں ہوگی۔

عمران خان نے مزید کہا کہ دنیامیں سب سےسستاپیٹرول پاکستان میں بیچاجارہاہے،دنیامیں بجلی کی قیمتیں 64فیصد بڑھیں ہیں،فوڈ آئیٹم کی قیمتوں میں دنیابھرمیں29فیصداضافہ ہوا،دنیامیں پام آئل کی قیمتوں میں 54فیصداضافہ ہوا ہے،کورونا کی وجہ سےپوری دنیامیں مہنگائی بڑھی ہے۔

وزیرعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بجلی بنانےکےتمام معاہدےہماری حکومت سےپہلےکےہیں،گیس معاہدہ بھی ہم سےپہلےکیاگیا تھا،بجلی استعمال کریں یانہ کریں،ہمیں پیسہ دیناپڑےگا،پاکستان کی ڈیمانڈ سےزیادہ بجلی بنائی جارہی ہے،ہم نےقطرسےانتہائی کم قیمت پرمعاہدہ کیاہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم مہنگائی پرقابوپانےمیں مصروف ہیں،مہنگائی کنٹرول کیلئےشوکت ترین کولائےہیں،شوکت ترین کومہنگائی کنٹرول کرنےکاٹاسک دیاہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان ملک کولوٹ کرباہرفرارہوگیا،شریف خاندان کےافراداپنےہی دورمیں فرارہوگئےتھے ،شہبازشریف بھی باہرجانےکیلئےڈرامےکررہےہیں،جب تک ملک کاپیسہ واپس نہیں کریں گےمیں ان کونہیں چھوڑوں گا،نیاادارہ بناناآسان اورخراب ادارےکوصحیح کرنامشکل ہے۔

اسلام آباد