Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی : کورونا ، لاک ڈاون پر عملدرآمد شروع

کورونا وائرس کے پیش نظرعید سے قبل تمام دکانیں بند رکھنے کے فیصلے...
شائع 10 مئ 2021 07:55pm

کورونا وائرس کے پیش نظرعید سے قبل تمام دکانیں بند رکھنے کے فیصلے پر عملدرآمد شروع کردیا گیا۔

لیاقت آباد مارکیٹ بھی مکمل بند ہے دکانداراپنی اپنی دکانوں کےباہر موجود ہیں ۔

عیدالفطر قریب ہے تاہم ساتھ کورونا کا بھی ڈر ہے ۔ سندھ حکومت نے کورونا کی روک تھام کےلیےعید سے قبل تمام کاروبار بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا، صوبائی احکامات پر شہر کے متعدد بازاروں کی دکانوں پرتالے دکھائی دیے ۔

لیاقت آباد مارکیٹ بھی مکمل بند ہےلیکن دکانداراپنی اپنی دکانوں کےباہرموجود ہیں ۔

عوام اور دکانداروں کا کہنا ہے کہ کاروبار نہ ہونے سےپریشانی کا سامنا ہے لیکن ساتھ کورونا سے بچآؤ بھی ضروی ہے ورنہ ذرا سی بےاحتیاطی سے کہیں عید کی خوشیاں ہی پھیکی نہ پڑ جائیں۔

PPP

karachi lockdown