آرمی چیف جنرل قمرباجوہ کی برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل سے ملاقات
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کےامور،علاقائی سلامتی افغان امن عمل میں پیشرفت پرتبادلہ خیال ہوا۔آرمی چیف نےکورونا وباء سے نمٹنےکےلئے مدد پرشکریہ ادا کرتےہوئے کہاکہ پاکستان آرمی برطانیہ کےساتھ دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے برطانوی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل نکولس پیٹرک نے ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،علاقائی سلامتی خصوصاًافغان امن عمل میں پیشرفت پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں دوطرفہ ودفاعی تعاون کومزید فروغ پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف نے شہزادہ فلپ کی وفات پرتعزیت کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ دنیا نےایک انتہائی قابل احترام دوست کھودیا ہے۔
برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے خطے اورافغانستان میں قیام امن کی پاکستانی کاوشوں کوسراہا۔
Comments are closed on this story.