Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

فواد چوہدری نے حکومت پاکستان کے لوگو میں تبدیلی کامشورہ دے دیا

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نےحکومت پاکستان...
شائع 10 مئ 2021 02:26pm

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نےحکومت پاکستان کےلوگومیں تبدیلی کامشورہ دے دیا ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے حکومت پاکستان کےلوگومیں تبدیلی کامشورہ دے دیا۔

فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ لوگومیں پٹ سن اورچائےکوتبدیل کرکےٹیکنالوجی اور تعلیم کےآئیکن لگائے جائیں۔

وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے لوگو میں تبدیلی سے متعلق عوام سےبھی رائےمانگ لی۔

جاویدلطیف اپنے بیان پرغیرمشروط معافی مانگیں،فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ‏جاوید لطیف، الطاف حسین اور BLA کے بیانیہ میں کوئی فرق نہیں،جاویدلطیف اپنے بیان پرغیرمشروط معافی مانگیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراطلاعات فواد چوہدری کا اپنے ایک ٹویٹ میں کہنا تھا کہ ‏ن لیگ کے ایم این اے جاوید لطیف، بانی ایم کیو ایم الطاف حسین اور بلوچستان لبریشن آرمی (BLA)کے بیانیہ میں کوئی فرق نہیں، جاوید لطیف کے پاکستان نہ کھپے کے بیان کی مذمت خود شاہدخاقان عباسی نے کی۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ جاویدلطیف اپنے بیان پر غیرمشروط معافی مانگیں، آئین کا آرٹیکل 5 شہریوں پر ریاست سے وفاداری کی لازمی شرط عائد کرتا ہے اس سے روگردانی کی اجازت نہیں۔

fawad chaudhry

اسلام آباد

Federal Information Minister