Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا: عید سے قبل تمام دکانیں بندرکھنےکے فیصلے پر عملدرآمد شروع

کراچی : کورونا وائرس کے پیش نظر عید سے قبل تمام دکانیں بند رکھنے...
شائع 10 مئ 2021 12:38pm

کراچی : کورونا وائرس کے پیش نظر عید سے قبل تمام دکانیں بند رکھنے کے فیصلے پر عملدرآمد شروع کردیا گیا، لیاقت آباد ماکیٹ بھی مکمل بند ہے جبکہ دکانداراپنی اپنی دکانوں کےباہر موجود ہیں ۔

کورونا کی روک تھام کیلئے عید سے قبل تمام کاروبار بند کرنے کے فیصلے نے کاروباری حضرات کی میٹھی عید بھی پھیکی کر کے رکھ دی۔

سندھ حکومت کے احکامات پر آج تمام بازاروں پر تالے لگے دکھائی دیے جس کی وجہ سے کاروبار نہ ہونے سے لیاقت آباد مارکیٹ کے دکاندار بھی پریشان اور برہمی کا اظہار کرتے دکھائی دیئے۔

عید سے قبل تمام مارکیٹیں بند کرنے کے فیصلے پر دکانوں پر تالے تو لگے ہیں لیکن دکاندار ابھی بھی اپنی دکانوں کے آگے کاروبار کھلنے کی امید سے دکانوں کے باہر بیٹھے دکھائی دیئے۔

coronavirus

karachi

close

Shops