Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ کا40سال سےکم عمر افراد کی بھی ویکسی نیشن شروع کرنے کا اعلان

کراچی :سندھ نے 40سال سے کم عمر افراد کی بھی ویکسی نیشن شروع کرنے ...
شائع 10 مئ 2021 12:22pm

کراچی :سندھ نے 40سال سے کم عمر افراد کی بھی ویکسی نیشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرہ پیچوہو نے 16مئی سے تمام افراد کی ویکسی نیشن کا عمل شروع کرنے کا اعلان کر دیا ۔

ڈاکٹر عذرہ پیچوہو نے ایکسپو سینٹر میں ویکسی نیشن سینٹر کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے ماس ویکسی نیشن سینٹرمیں16مئی سے 40سال سے کم عمرافراد کو بھی ویکسین لگائی جائے گی تاہم انہوں نے عمر کی حدکی وضاحت نہیں کی۔

وزیر صحت سندھ نے کہا کہ ضلع شرقی میں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ،لوگ احتیاط کریں ،ماسک پہنیں اور سماجی فاصلہ برقرار رکھیں،نمز کا سسٹم وفاقی حکومت نے کنٹرول میں ہے سسٹم میں شکایات آرہی ہیں ،لوگ میسج کا انتظار کرنے کے بجائے ویکسی نیشن سینٹر جا کر ویکسین لگوائیں ۔

عذرہ پیچوہو نے مزید کہا کہ ہم تیار ہیں وفاقی حکومت ویکسین منگوا کر دے رقم کی ادائیکی ہم خود کریں گے،مزید ویکسین کی آمد کے بعد مزید ویکسی نیشن سینٹرز بنائے جائیں گے۔

karachi

vaccine

Vaccination