وزیراعظم سعودی عرب کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے
اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے ۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ وزیراعظم سعودی عرب کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، دوطرفہ تعلقات کےحوالے سے دورہ بہت کامیاب رہا۔
Alhamdulillah PM Imran Khan has reached back home after a successful and a blessed tour of Saudi Arabia. ALLAH has been extremely kind. Pakistan & Saudi Arabia have reaffirmed the resolve to further strengthen bilateral socioeconomic, commercial, cultural & diplomatic relations
— Senator Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) May 9, 2021
سینیٹر فیصل جاوید نے مزید بتایا کہ پاکستان اورسعودی عرب نے معاشی،تجارتی اورسفارتی تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم کا اعادہ کیا ۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان سعودی قیادت کی دعوت پر 3 روزہ دورے پر سعودی عرب گئے تھے۔
وزیراعظم نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ون آن ون اور وفود کی سطح پر ملاقاتیں کیں جن میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط بھی ہوئے ۔
وزیراعظم عمران خان اور ان کے ساتھ گئے دیگر افراد نے عمرے کی سعادت بھی حاصل کی۔
Comments are closed on this story.