Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مریم اورنگزیب اور حنیف عباسی کی تصویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچا دیا

سوشل میڈیا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جسے لوگ اپنی خواہشات، رد عمل ...
شائع 10 مئ 2021 08:41am

سوشل میڈیا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جسے لوگ اپنی خواہشات، رد عمل اور بات کہنے کے لیے آزادانہ استعمال کرتے ہیں، آج کل سوشل میڈیا پر حریم شاہ کی تصویر اور ویڈیوز ہر طرف موضوع بحث بنی ہوئی ہیں۔

کبھی وفاقی وزراء تو کبھی کبھی اپوزیشن کی باتوں، دعووں، تصاویر نے پاکستانیوں کو ورطہ حیرت میں ڈال رکھا ہے، لیکن ایسے میں ایک ایسی تصویر کی بھی انٹری ہوئی ہے جو لیگی رہنما حنیف عباسی اور مریم اورنگزیب کی ہے۔ یہ تصویر سوشل میڈیا پر کئی سوالات کو جنم دے گئی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس ٹوئٹر، فیس بک پر اس وقت حنیف عباسی اور مریم اورنگزیب کی سی سی ٹی وی کیمرے سے لی گئی تصویر وائرل ہورہی ہے۔

اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حنیف عباسی مریم اورنگزیب کے گلے میں بازو ڈال کر غالباً کسی شاپنگ مال میں گھوم رہے ہیں، اس تصویر کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا آغاز ہوا ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ حنیف عباسی اور مریم اورنگزیب کو اپنی اپنی پوزیشن کلیئر کرنی ہوگی کیونکہ حنیف عباسی کس رشتے کے تحت مریم اورنگزیب کے ساتھ گلو گیر ہوئے پھر رہے ہیں اور ان لوگوں کو ذرا بھی ڈر نہیں کہ انہیں کوئی دیکھ لے گا؟

سوشل میڈیا پر لیگی رہنماؤں کو اس حوالے سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے لیکن ابھی تک نہ حنیف عباسی اور نہ ہی مریم اورنگزیب کی جانب سے اس تصویر کے حوالے سے وضاحت کی گئی ہے۔

Maryam Aurangzeb

Hanif Abbasi

Viral Picture