Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیر اعظم عمران خان نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

وزیراعظم عمران خان اور خاتون اوّل بشری عمران نے عمرہ کی سعادت...
شائع 09 مئ 2021 09:01pm

وزیراعظم عمران خان اور خاتون اوّل بشری عمران نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی۔وزیراعظم اور ان کے وفد کے لئے خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولا گیا۔ وزیراعظم اورخاتون اوّل اور وفد نے خانہ کعبہ کے اندر نوافل ادا کئے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر ہیں ۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنی اہلیہ بشریٰ عمران کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کر لی ۔ان کے اعزاز میں طواف سے پہلے بیت اللہ کےدروازے خصوصی طور پرکھولے گئے تھے۔بیت اللہ کے دروازے کھول کر وزیراعظم عمران خان کو زیارتِ خاص کروائی گئی۔

اس سے قبل وزیرِاعظم عمران خان نے ہفتہ کو اپنے وفد کے ہمراہ روضہ رسول ﷺپر حاضری دی۔ انہوں نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی، امت مسلمہ کی یکجہتی، کورونا وبا سے نجات کے لئے خصوصی دعا کی۔

وزیرِاعظم نے وفد سمیت مسجدِ نبویﷺ میں افطار بھی کیا اور نمازِ مغرب ادا کی۔

pm imran khan

umrah

First Lady